چین پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے :شی جن پنگ

چین پاکستان کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے :شی جن پنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آ ئی این پی ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات خوشگوار انداز میں فروغ پار ہے ہیں ، دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت موثر تعاون کررہے ہیں، اس سے خطے میں امن و استحکام کیلئے مدد ملے گی۔ چین پاکستان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چین پاکستان کیساتھ مزید آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطا بق چین کے صدر شی جن پنگ نے 78ویں یومِ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے پیغام میں کہا ہے صدر ممنون حسین اور پاکستان کی حکومت کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مستحکم طور پر ترقی کررہی ہے، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ ا س حوالے سے ہمیں بھی بڑی مسرت اور خوشی کا احسا س ہے، دریں اثناء چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔