پی ایس ایل فائنل ، شائقین کرکٹ کا جنون بڑھنے لگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کا جنون بڑھنے لگا ،رات گئے بھی شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کے اطراف لگی اپنے من پسند کھلاڑیوں کی لگی تصویروں کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے باہر کھلاڑیوں کے قد آور ہولڈنگز اور جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں نے رات گئے بھی شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا من پسند کھلاڑیوں کے اسٹینڈیز کے ساتھ سلیفاں لے کر انجوائے کرتے رہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے کراچی میں ہونے والے فائنل میں آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔