قرارداد پاکستان سے انحراف کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا، ساجد نقوی

قرارداد پاکستان سے انحراف کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا، ساجد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( آن لائن) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ 1947 ء کے بعد پاکستان میں آنے والے تمام حکمرانوں کی تاریخ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو انتہائی افسوس کے ساتھ نتیجہ سامنے آتا ہے کہ قرارداد پاکستان میں شامل مقاصد اور اہداف کے ساتھ کتنی ناانصافیاں اور زیادتیاں ہوئی ہیں اور قراردادپاکستان کی روح کو مسخ کرکے بانیان پاکستان کی ارواح کو تڑپایا جارہا ہے۔یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملکی آئین اور قانون کی بنیاد بھی قرارداد پاکستان تھی لیکن جس طرح مختلف ادوار میں آئین کو معطل یا منسوخ کرکے ملک کا حلیہ بگاڑا جاتا رہا اس سے قرارداد پاکستان کی توہین ہوئی ہے۔جب ہی توقرارداد پاکستان کی روح پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کی سا لمیت‘ خودمختاری اور ان اعلی اہداف و مقاصد کا اس درست انداز سے تحفظ نہیں کیا جن کے لئے پاکستان کی تشکیل ہوئی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ قرارداد پاکستان جہاں عوام کو وطن دوستی اور حب الوطنی کی طرف متوجہ کرتی ہے وہاں حکمرانوں کو جمہوریت ‘ انصاف اور سا لمیت و خودمختاری کی حفاظت جیسی ذمہ داریوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔