پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں:بھارت صدر

پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں:بھارت صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر/ نئی دہلی(آن لائن)بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ سرحدوں کا پوری طرح دفاع کیا جائے گا اور کسی کو بھی ملکی سلامتی اور خود مختاری پر ضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتے اور نہ کسی ملک کی جارحیت کو قبول کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور پرامن رہنے کے خواہاں ہیں تاہم ہماری امن کی خواہش کو ہر گز کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اپنی مسلح افواج پر فخر کرتی ہے جبکہ بھارت دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں شامل ہو رہا ہے ۔
بھارتی صدر