پی ایس پی کا منشور ہی ملکی ترقی کی بنیاد بنے گا، مصطفی کمال
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر میر پور خاص میں منعقد ہونے والے جلسہ کو فیقدالمثال ، تاریخ ساز کامیابی سے ہمنکں ار کرانے پر عوام و کارکنان سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں انقلاب کی واحد نوید پی ایس پی ہے جس نے 3مارچ 2016 کو وقت کے فرعونوں کے خلاف آواز حق بلند کرکے ملک سے لسانیت کی سیاست کا خاتمہ کیااور پیغام دیا کہ ملک میں نفرتوں کی محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اتحاد و یکجہتی ہی ملک کی ترقی کا واحد راستہ ہیانہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا فکر و فلسفہ اورنظریہ ملک بھر میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے جومستقبل میں ملک میں رہنے والے ہر مظلوم محکوم قومیتوں کیلئے خوشحالی اور ترقی کی راہیں استوار کرنے کا باعث بنے گا انہوں نے کہاکہ پی ایس پی کا منشور ہی پاکستان کی تعمیر وترقی کی بنیاد بنے گا وہ دن دور نہیں جب غریب متوسط طبقے کے لوگوں کی حکمرانی اس ملک قائم ہو گی۔