سی ٹی ڈی کی کارروائی،4مبینہ دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد،اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی کی کارروائی،4مبینہ دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) سی ٹی ڈی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ ، بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ سی ٹی ڈی ملتان کو اطلاع ملی کی چار دہشت گرد ملتان میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس پر ٹیم کو تشکیل دیا گیا جنہوں نے چھاپہ مار کر بابر چوک کے قریب سے چار دہشت گرد احمد نور ، محمد شہباز ، محمد عاصم اور ظہیر احمد کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کے قبضے سے ہینڈ گرینڈ ، بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، اسلحہ سمیت دیگر سامان برآمد کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تاکہ ان سے مزید اہم معلومات مل سکے ۔