حضرت علیؓ کا یوم ولادت31مارچ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان سمیت ملک بھر میں حضرت امام علی کا یوم ولادت باسعادت 31مارچ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
و گردونواح میں قائم امام بارگاہوں، مساجد ودیگر مقامات پر چراغاں کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں امام بارگاہوں، مساجد ودیگر مقامات پر علماء کرام، زاکرین ،خطباء یوم علی ؑ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں خطابات کریں گے اور دسترخوان بھی سجائے جائیں گے جبکہ یوم علی ؑ کے سلسلے میں امام بارگاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ سے دربار عالیہ حضرت شاہ شمس ؒ تک جلوس نکالا جائے گا اور قدیمی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے آتش بازی کا مظاہر ہ بھی کیا جائے گا جبکہ چوک دولت گیٹ پر اصلاحی بزم مہدی کے جنرل سیکریٹری اعجاز حسین سومرو کے زیراہتمام جلوس کے شرکاء کے استقبال کے سلسلے میں استقبالی کیمپ بھی لگایا جائے گا، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امام بارگاہوں، مساجد ودیگر حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔