باہمی اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادے ناکام بنانا ممکن ہے،علامہ ناصر عباس
ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عالمی طاقتیں دہشت گردی کا تعلق اسلام اور پاکستان سے جوڑنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہیں۔ جنہیں دانش و بصیرت کے ساتھ شکست دینا ہو گی۔پاکستان ایک ایٹمی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
قوت ہے اور جغرافیائی اعتبار سے بھی بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔پاکستانی قوم کو طبقاتی جنگ میں الجھا کر دشمن اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔باہمی اخوت و اتحاد سے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایاجا سکتا ہے۔مادر وطن سے محبت ہمارے لیے ایک واجب عمل ہے جس پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے جنوبی پنجاب کے دس روزہ دورے کے آغاز کے موقع پر میانوالی میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ یونس حیدر ی، معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریا، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی، کیپٹن(ر) رفیع اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب کے دس روزے پرہیں، اس دوران، بھکر، لیہ،ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ،راجن پور،علی پور،بہاولپور،رحیم یارخان،ملتان،لودھراں اور جلالپور کا دورہ کریں گے۔