ن لیگی قیادت اب قوم کو مزید گمراہ نہیں کرسکتی،مخدوم احمد محمود

ن لیگی قیادت اب قوم کو مزید گمراہ نہیں کرسکتی،مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ ن لیگی قیادت اپنی کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت کا خول چڑھا کر قوم کو مزید گمراہ نہیں کرسکتی۔ انکا جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار بچانے کا منصوبہ فلاپ اور مقدر جیل ہوگا ۔ وہ لاہور میں جنوبی پنجاب کی ذیلی تنظیموں خواتین لیبربیورو پیپلزیوتھ‘ وکلاء اور مینارٹی ونگز کے اجلاس میں ملکی سیاسی اقتصادی معاشی داخلی و خارجی صورتحال تنظیمی کارکردگی سمیت آئندہ عام انتخابات کی (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
تیاریوں کے سلسلہ میں بہتر حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے مشاورت و تجاویز کے حوالے سیخطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم اور پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقادرشاہین نے خصوصی شرکت کی ۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار عوام کے ووٹ اور حمایت سے بھرپور واضح اکثریت سے کامیابیاں حاصل کرینگے ۔پیپلزپارٹی کے خاتمے کے دعوے داروں کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی بہترین حکمت عملی نے رات کی نیندیں حرام کر دیں ہیں سینٹ الیکشن میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سمیت اپوزیشن لیڈر کی کامیابی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انشاء اللہ عام انتخابات میں بھی حیران کن نتائج دے گی ۔
احمد محمود