دوآبہ فاؤنڈیشن،سندھو بچاؤ ترلا اور یورپین یونین کے زیر اہتمام تونسہ بیراج پر پانی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام
کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر)تونسہ بیراج پر پانی کے عالمی دن کے حوالے سے دریا کے کنارے انڈس ریور ہوٹل پر ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں یونین کونسل بیٹ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
قائم والا کے چیئرمین مقصود احمد خان چانڈیہ ، وائس چیئرمین سرور خان رند ، جنرل کونسلر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارڈینیٹر مظفرگڑھ ڈاکٹر شاہد ریاض اور سندھو بچاؤ ترلا کے فضل رب لنڈ اور مفاد عامہ گروپ مظفرگڑھ یو سی ڈی ایف ممبران ، سندھو بچاؤ ترلا کے کمیونٹیز نے بھی عالمی دن کی تقریب میں مرد و خواتین کے ساتھ شرکت کی۔ ڈی ڈبلیو ایچ ایچ کی منزہ اور شاہد نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا انتظام دوآبہ فاؤنڈیشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھو بچاؤ ترلا ، یورپین یونین کے تعاون سے ہوا۔ تقریبا میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد ریاض ہیلتھ کوارڈینیٹر مظفرگڑھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پانی کے عالمی دن کے حوالے سے اس پروگرام میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کمزور بچوں و خواتین کی صحیح خوراک کیلئے سٹال لگائے تھے اور تونسہ بیراج پراجیکٹ ہسپتال میں دو ایمبولینس چوبیس گھنٹے کیلئے بیٹ قائم والا یو سی کے لوگوں کی خدمت کیلئے تیار رہتی ہیں۔ اور کوٹ ادو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بڑے پیمانے پر رات دن ڈیلوری آپریشن ، ایمرجنسی کیسز ہو رہے ہیں۔ دوآبہ فاؤنڈیشن کے مظہر اقبال صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا عالمی دن 22 مارچ 1992 یونائیٹڈ کانفرنس میں ایک فیصلے کے تحت منانے کا اعلان کیا گیا۔ موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے بارشیں نہیں ہوں گی، جب ہوں گی تو شدید بارشیں ہوں گیں جس سے بڑی نقصانات یا سیلاب آ سکتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا میں دو اشارعہ ایک ارب انسان صاف پانی سے محروم ہیں۔صاف پانی نہیں ملے گا تو بیماریاں ہوں گی۔ بیماریوں پر پیسہ لگے گا تو غربت بڑھے گی۔ اس سال کا پیغام نیچر کیلئے پانی بچائیں اور پانی بچانے کیلئے تمام شرکاء عہد کریں۔