پاکستانی قرضوں میں ہونیوالا اضافہ ڈار سے وصول کیا جائے،سرائیکی رہنما

پاکستانی قرضوں میں ہونیوالا اضافہ ڈار سے وصول کیا جائے،سرائیکی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں پروفیسر شوکت مغل ‘ خواجہ غلام فرید کوریجہ‘ ملک اللہ نواز وینس‘ کرنل عبدالجبار خان عباسی ‘ مسیح اللہ خان جامپوری ‘ عاشق بزدار ‘ مظہر(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کات اور ظہور دھریجہ نے ڈالر مہنگا ہونے پر پاکستانی قرضوں پر آٹھ سو ارب کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ اسحاق ڈار اور ن لیگ کی قیادت سے وصول کیا جائے ‘ جنہوں نے بے تحاشہ قرضے دیکر پاکستان کو نسل در نسل قرضوں میں جکڑوا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قرضے نمائشی اور سبسڈی کے منصوبوں کیلئے لئے گئے اور ایک طرف قرضوں پر بھاری سود ‘ دوسری طرف سبسڈی کا عذاب غریبوں کو تباہ کر کے رکھ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے موقع پر ان سے نقیب اللہ کے ساتھ دو سرائیکیوں کے ماورائے عدالت قتل کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔ سرائیکی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سرائیکی صوبے کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی طرف سے سات زبانوں اردو ‘ پنجابی ‘ سندھی ‘ بلوچی ‘ پشتو ‘کشمیری اور بلتی میں ملی نغمے ریکارڈ کرنے اور سرائیکی سمیت دوسری زبانوں کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی پاکستان کی سب سے بڑی اور قدیم زبان ہے اور اس میں پی ایچ ڈی تک ہو رہی ہے ‘ اس کے باوجود اسے نظر انداز کرنا سرائیکی بولنے والے کروڑوں افراد کی دل آزاری کے مترادف ہے ۔