ڈالر کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کریگا،جلال الدین رومی

ڈالر کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کریگا،جلال الدین رومی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر وسابق صدر ایوان تجارت و صنعت ملتان خواجہ جلال ا لدین رومی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی معیشت پر نہائیت منفی اثرات مرتب ہونگے اور مہنگائی کا طوفان آئے گا روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت روپے کی قدر کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور ڈالر کی قیمت کو اعتدال میں رکھے ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ ملکی معیشت اور تمام شعبوں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قیمت سے درآمدی اشیاء ،خام مال مہنگے داموں ملیں گے ۔اسکے علاوہ خوردنی تیل ،ملٹی نیشنل برانڈز کی اشیاء ،خشک دودھ کے ڈبوں،ادویات،گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا اگر ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کے لئے حکومت نے پالیسی نہ بنائی تو صنعتی و تجارتی شعبہ کو فوری طور پر اسکے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا جو ملکی معیشت کے لئے کسی طور درست نہیں ہوگا ۔