محفوظ انتقال خون اور سکریننگ،جدید تکنیک متعارف کرانے کی سفارشات طلب

محفوظ انتقال خون اور سکریننگ،جدید تکنیک متعارف کرانے کی سفارشات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب نے محفوظ انتقال خون کی فراہمی اور سکریننگ کیلئے جدید تکنیک متعارف کروانے کیلئے سفارشات طلب کرلی ہیں،اس مقصد کیلئے وزیراعلیٰ نے دو اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان،سیال کوٹ،گوجرانوالہ،گجرات (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
،سرگودھا کے بلڈ بنکس کے انتظامی امور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن کے حوالے کردئیے ہیں،جو مستقبل کی منصوبہ بندی کا تعین کرے گی اور اسکی مالی ضروریات بھی مانگ لی گئی ہیں پہلی کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکتر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن اراکین میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ہیئر پنجابن کے ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نمائندہ ودیگر ہوں گے،یہ کمیٹی سرکاری و نجی بلڈ بنکس میں خون اور خون کے اجزاء کی فراہمی کیلئے میکانزم تیار کرے گی،کمیٹی15یوم کے اندر اپنی رپورٹ سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کرے گی،دوسری کمیٹی کے کنوینئر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر محفوظ الرحمن ہوں گے،اراکین میں چلڈرن کمپلیکس لاہور کے پروفیسر آف پتھالوجی ڈاکٹر نثار احمد،پروفیسر ڈاکٹر طارق رحمانی ودیگر شامل ہوں گے،دوسری کمیٹی سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بنکس میں عطیہ کئے گئے خون کی سکریننگ کے موجودہ نظام اپنانے اور اٹھنے والے مالی اخراجات بارے سفارشات 30یوم میں رپورٹ پیش کرے گی۔