صوبائی وزیر نعیم بھابھہ پروٹوکول نہ ملنے پر ناراض،افتتاحی تقریب سے چلے گئے
وہاڑی( بیورورپورٹ)میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام فلاور شو کاافتتاحی تقریب 23مارچ بروز جمعتہ المبارک کی شام کو ہونا تھی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ تھے مقررہ وقت پر صوبائی وزیر اپنے ساتھیوں کے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ہمراہ چاندنی پارک پہنچے تو انتظامیہ کی طرف سے ان کا استقبال نہ کیا گیا اور نہ ان کو کوئی پروٹو کول دیا گیا جس پر وہ اسی وقت ناراض ہو کر واپس چلے گئے ناراضی کا معلوم ہونے پر انتظامیہ نے ان کو منانے کی کوشش کی لیکن نہ ماننے پر تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نے دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر کردیا زرائع کے مطابق صوبائی وزیر کی ناراضگی کے باعث افتتاحی تقریب مقرری وقت پر نہ ہو سکی۔