بلدیہ وہاڑی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے موقع پر فلاور شو کا افتتاح

بلدیہ وہاڑی کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے موقع پر فلاور شو کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی( بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پھول قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے جو ہمارے ما حول کو معطر ، پا کیزہ اور خو بصورت بنا تے ہیں اور مصروفیت کے اس ماحو ل میں فلاور شو کا انعقاد نہایت احسن اقدام ہے جس سے لو گوں کو ایک خو بصورت تفریح میسر آرہی ہے انہوں نے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
ان خیا لات کا اظہار چا ندنی پارک وہاڑی میں بلد یہ کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے موقع پر فلاور شو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر ایم این اے چوہدری نذ یر آرائیں ، ایم پی ایزچوہدری محمد یو سف کسیلیہ ، بلال اکبربھٹی، وائس چیئر مین ضلع کو نسل رانا شاہد سرور، چیئر مین بلدیہ سر دار غلام مر تضی ڈوگر ، چیف آفیسر ضلع کو نسل میاں محمد اظہر جا وید، چیف آفیسر بلد یہ راؤ نعیم خالد اور دیگر معززین شہر ی مو جو دتھے ،تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے ایم پی اے بلال اکبر بھٹی نے کہا کہ بلد یہ وہاڑی کی یہ ایک اچھی کاوش ہے جسے خو بصورت اور پر رونق فلا ور شو کا انعقاد کیا گیا ہے اور ہر طرف خو شیوں کا سمان بندھ گیا ہے اور عوام پر جو ش اور خو ش نظر آرہی ہے تقر یب سے چیئر مین بلد یہ سردار غلام مر تضی ڈوگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایو نٹ کے انعقاد میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کا خصو صی تعاون شامل ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں جن محکموں نے پھولوں کے سٹال لگائے ان کو بھی خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور عوام کا تعاون کا بھی شکر یہ ادا کر تے ہیں قبل ازیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی ، ایم این اے چوہدری نذ یر احمد آرائیں ، ایم پی اے چوہدری یو سف کسیلیہ اور چیئرمین بلدیہ سردار غلام مر تضی ڈوگر فلاور شو 2018 ؁ء کا افتتاح کیا فلاور شو میں ڈی پی ایس سکول وہاڑی، یو ایم ای، میو نسپل کمیٹی، ضلع کونسل ، محکمہ زراعت، محکمہ ایجو کیشن ، کا مسیٹس،پو لیس ،سو ل ڈیفنس ،ریسکیو1122اور دیگر اداروں نے سٹال لگائے ۔
فلاور شو