بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب کی طرح مسلط،نظام زندگی مفلوج

بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام پر عذاب کی طرح مسلط،نظام زندگی مفلوج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
کر دیا۔نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔تفصیل کے مطابق وزارت توانائی نے گزشتہ سال دسمبر میں زیرولوڈشیڈنگ کا اعلان کیا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا الٹا لوڈشیڈنگ کے مختلف جواز بنانے شروع کردئیے اورلوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا۔ صورتحال یہ ہے کہ فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح ظاہر کرکے دو سے چار گھنٹے کی عمومی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی چوری کی زائد شرح کو جواز بنا کر 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل نہ کیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دن رات لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
لوڈشیڈنگ