کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق،6زخمی ہوگئے

کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق،6زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوکوٹہ ( نا مہ نگار ،نمائندہ پاکستان) نواحی چک نمبر 187ڈبلیو بی فوجیانوالہ بستی کالونی کے رہائشی فوجی غلام رسول جٹ کے بیٹے محمد(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
فاروق کی شادی تھی وہ اپنی گاڑی پر ضلع قصور سے آنے والے مہمانوں کو ٹبہ سلطان پور سے لے کر واپس گھر آ رہا تھا کہ بستی رحیم آباد کے قریب ان کا موٹر سائیکل سے تصادم ہو گیا جس سے موٹر سائیکل روڈ کنارے کھڑے درخت اور گاڑی میں پریس ہو کر رہ گیا تصادم کی صورت میں محمد نواب ولد محمد امیر سکنہ دیپالپور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ رانی زوجہ سر فراز ،بچہ صابر ولد سرفراز ،آصف علی سکنہ حویلی لکھا دیپالپور شعیب ولد افضل ،عابد ولد اکرم سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے نشتر ریفر کر دیا گیا جبکہ دولہا محمد فاروق سمیت چار افراد کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ اور تھانہ ٹبہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔