واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پرجھنڈا اتارنے کی پروقار تقاریب

واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پرجھنڈا اتارنے کی پروقار تقاریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور/قصور(صباح نیوز) یومِ پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر جھنڈا اتارنے کی تقاریب کا اہتمام، خواتین، بچوں، بزرگوں، جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی شاندار تقاریب نے یوم پاکستان کا جوش و جذبہ دوبالا کر دیا، قدم سے قدم ملاتے اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارتے رینجرز کے جوانوں نے دشمن پر لرزہ طاری کئے رکھا۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شہری پاک افواج کے دستوں اور بینڈز کی پرفارمنس پر خوشی سے سرشار ہو کر نعرے لگاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔
واہگہ /گنڈا سنگھ بارڈر