فیصل آباد:مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،ایک پولیس اہلکار جاں بحق

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا، ملزموں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ فیصل آباد کے علاقے محمد پورہ میں ہوا جب ڈاکو موبائل ٹاور سے قیمتی بیٹریاں چھین کر فرار ہورہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا تو ملزموں نے فائر کھول دیا،جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔