پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری خطاب ...
پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی آج بنوں میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی آج بنوں میں میدان سجائے گی،سپورٹس کمپلیکس میں پنڈال کوپارٹی جھنڈوں اوربینرزسے سجادیاگیا۔
جلسہ گاہ میں 10 فٹ اونچا ،24 فٹ چوڑااور80 فٹ لمباسٹیج تیارکیا گیا ہے،جلسے سے شرکا کیلئے ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ جیالوں کا لہو گرمانے کیلئے ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوجلسے سے خطاب کریں گے۔