اسلام آباد یونائیٹڈ کے متعدد کھلاڑی فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے متعدد کھلاڑی فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے متعدد کھلاڑی فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے متعدد کھلاڑی پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔


کراچی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، آل راؤنڈر فہیم اشرف اور وقاص مقصود جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں لیوک رونکی،جے پی ڈومینی، سمت پٹیل، سیموئل بدری اورسٹیون فن شامل ہیں۔


اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل میں لے جایا گیا۔


یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈکل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔گزشتہ روز ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے تھے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -