کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کا کونسلر قتل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کونسلر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کے مکین اور یوسی 26 کے کونسلر انیس صدیقی اپنے گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیںگولی مار کر فرار ہوگئے۔ انیس صدیقی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
مقتول کی لاش عباسی شہیدہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد گروپ)کے رہنما عامر خان کارکنان کے ہمراہ پہنچے۔ عامر خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے رہنما فاروق ستار نے بھی انیس صدیقی کے قتل کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔