” اب وقت آگیا ہے کہ پولیس ذمہ داری سنبھالے اور ہم رینجرز کو۔۔۔۔“ وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کردیا، ایسی بات کہہ دی کہ کراچی کے شہری پریشان ہوجائیں گے

حیدرآباد(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا اب وقت آگیا ہے کہ پولیس امن و امان کی ذمہ داریاں سنبھالے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹر حیدر آباد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کسی قدر بہتری آچکی ہے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا، رینجرز اور ملٹری پر پہلے ہی بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں ان پر امن و امان اضافی بوجھ بن رہا ہے اس لیے وقت آگیا ہے کہ پولیس مکمل طور پر سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو سنبھالے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ رائو انوار کے حوالے سے تفتیش پر کوئی سیاسی دبائو نہ پہلے تھا اور نہ اب ہے، رائو انوار سے متعلق سپریم کورٹ نے نوٹس لے رکھا ہے۔پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ جو ٹیم جیتے گی وہ میری فیورٹ ہوگی، پی ایس ایل کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں خواہش ہے کہ نیاز سٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل کا میچ ہو، کرکٹ کراچی میں آئی اس کا سہرا پاکستان کے لوگوں کو جاتا ہے۔