پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل دراصل کون تھا اور وجہ کیا بنی؟ ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل ...
پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل دراصل کون تھا اور وجہ کیا بنی؟ ایسا انکشاف کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) تین روز قبل نامعلوم قاتل نے چمکنی کے علاقہ لالہ کلے میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے میاں بیوی دو معصوم بچوں اور مقتول کی سالی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پانچ افراد کے بہیمانہ قتل کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس نے جائے وقعہ سے ملنے والے شواہد اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد مقتول یحییٰ کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش اصل قاتل کی نشاندہی کر دی۔ ایس ایس پی پشاور کے مطابق ملزم جنید مقتول کا سگا بھائی ہے جس نے جائیداد کی لالچ میں انتہائی ہوشیاری کے ساتھ پانچوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی مار کر قتل کیااور فرار ہو گیا تھا۔پشاور پولیس کے سربراہ کے مطابق ملزم کی والدہ اور دو بہنیں بھی پراسرار طور پر سات سال قبل لاپتہ ہوئی تھیں جن کی تلاش کے لئے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کر رہا تھا کیونکہ اس کے پاس کئی ممالک کے ویزے موجود تھے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے درندہ صفت ملزم کو اڑنے سے قبل ہی قابو کرلیا گیا۔