چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،شرجیل میمن

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے میرے میڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں۔
احتساب عدالت آمد پر صحافی کے سوال”چیف جسٹس نے کہاہے آپ کا کیس بھی پنجاب منتقل کردیں گے“کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت نے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے،جس میں پنجاب اورملٹری کے ڈاکٹرزہوں گے۔
شرجیل میمن کا کہناتھا کہ عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہوگا،چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں۔
صحافی کے سوال ”چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ بلاتفرق کارروائی کررہے ہیں“ کے جواب میں سابق صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ سب کو پتا ہے نیب پنجاب میں کیاکررہاہے اورسندھ میں کیاکررہاہے۔
پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ پی ایس ایل کا میچ کراچی میں ہونا خوش آئند بات ہے ،ان کا کہناتھا کہ ٹیم کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی ہو گی ۔