ملتان میں اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے 5 سالہ فیضان کی میڈیکل رپورٹ موصول،زیادتی ثابت

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان کے علاقے شجاع آباد میں ایک ہفتہ قبل اغوا کے بعد قتل ہونے والے 5 سالہ فیضان کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی جس میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تاہم پولیس 8 روز گزرنے کے باوجود ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شجاع آباد کے علاقے کریم آباد میں 8 روز قبل قتل ہونے والے بچے فیضان کی میڈیکل رپورٹ موصول ہو چکی ہے جس میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بچے کو ایک سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ شجاع آبادمیں10روزپہلے کریم آبادمیں دیوارکے ملبے سے بچے کی لاش ملی تھی،تاہم پولیس اصل ملزموں کو پکڑنے میں ناکام ہے پولیس نے ملزمان پکڑنے کے بجائے دیواربنانے والامستری حراست میں لے لیا۔