”ایک میڈیا کی شخصیت زرداری کے پاس گئی اور ڈرا کر کہا کہ نواز شریف کے ساتھ صلح کرلیں لیکن ۔۔۔ “ آصف زرداری نے اس شخص کے ساتھ کیا کام کیا ؟ حامد میر نے بڑا انکشاف کردیا

”ایک میڈیا کی شخصیت زرداری کے پاس گئی اور ڈرا کر کہا کہ نواز شریف کے ساتھ صلح ...
”ایک میڈیا کی شخصیت زرداری کے پاس گئی اور ڈرا کر کہا کہ نواز شریف کے ساتھ صلح کرلیں لیکن ۔۔۔ “ آصف زرداری نے اس شخص کے ساتھ کیا کام کیا ؟ حامد میر نے بڑا انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ ہے نواز شریف اس وقت سخت نا امیدی کا شکار ہیں اور اسی ناامیدی میں انہوں نے کچھ روز پہلے میڈیا کی ایک شخصیت کے ذریعے آصف زرداری کو ’ صلح‘ کا پیغام بھیجا لیکن آصف زرداری نے ایک زوردار قہقہہ لگا کر یہ آفر ٹھکرادی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کیلئے ڈیل کی امیدیں ختم ہوچکی ہیں جبکہ شہباز شریف کیلئے بھی مشکلات ہیں ۔ اسی ناامیدی میں کچھ روز پہلے نواز شریف نے میڈیا کی ایک شخصیت کے ذریعے ایک کوشش کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ایک میڈیا کی شخصیت زرداری کے پاس گئی اور انہیں ڈرایا۔ اس شخص نے زرداری کو کہا کہ نواز شریف کو سزا ہونے والی ہے اس کے بعد آپ کے کیسز کھلیں گے اور پھر آپ کو بھی سزا ہوجائے گی ، راستہ صاف ہوجائے گا اور آپ دونوںفارغ ہوجائیں گے اس لیے آپ نواز شریف کے ساتھ اتحاد کرلیں ۔
حامد میر نے کہا کہ زرداری صاحب نے میڈیا کی شخصیت کی یہ بات سن کر قہقہہ لگایا اور کہا میں تو جیل جانے کا عادی ہوں اور اب بھی تیار ہوں لیکن تمہاری باتوں میں نہیں آﺅں گا۔