جان بولٹن امریکی قومی سلامتی کے مشیر نامزد

جان بولٹن امریکی قومی سلامتی کے مشیر نامزد
جان بولٹن امریکی قومی سلامتی کے مشیر نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14ماہ کے دوران تیسری مرتبہ امریکی قومی سلامتی کا مشیر تبدیل کرتے ہوئے جان بولٹن کو اس عہدے کے لیے نامزد کر دیاہے۔
اے ایف پی کے مطابق جان بولٹن اس سے قبل 2005-06میں اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب رہ چکے ہیں۔ انہیں سابق مشیر جنرل مک ماسٹر کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔ جان بولٹن 9 اپریل کو عہدے کاچارج سنبھال لیںگے ۔صدرٹرمپ نے جنرل ریٹائرڈ مک ماسٹر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیااور کہا کہ مک ماسٹر نے بہترین خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔