پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی ہونے چاہئیں : وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کھیلے جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے رات بھر نیشنل اسٹیڈیم سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر کہا کہ پی ایس ایل کے انتظامات سے مطمئن ہوں، انتظامیہ کی محنت دیکھ کربہت خوشی ہوئی۔مراد علی شاہ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا میچ حیدرآباد میں بھی ہونا چاہیے، آئندہ پی ایس ایل میچ حیدرآباد میں کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔