ہرجانہ کیس:جج کے تبادلے کے باعث عمران خان کیخلاف کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس میں جج کے تبادلے کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی لیکن متعلقہ عدالت کے جج کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔
درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان عدالتی کارروائی میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعویٰ کافیصلہ90روزمیں ہوجاناچاہئے،عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کاجلدفیصلہ کرے۔
عدالت نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی درخواست پرسماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پرعمران خان کے وکلادرخواست پربحث کریں گے۔