پارک کی زمین پر گرڈ سٹیشن بنانے پر ازخودنوٹس کی سماعت ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہورپریس کلب کے نمائندے کو طلب کر لیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پارک کی زمین پر گرڈ سٹیشن بنانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہورپریس کلب کے نمائندے کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے پارک کی زمین پر گرڈ سٹیشن بنانے پر ازخودنوٹس کی سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ یہ صحافی کالونی ہے جو آزادانہ فیصلے کا اختیار رکھتی،ان کا کہناتھا کہ پارک کا ایریا33 کنال ہے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔جبکہ لیسکو کا کہناتھا کہ صحافیوں کو کوئی مسئلہ نہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب بیان دے کہ مسئلہ نہیں کیس ختم کردیں گے،عدالت نے پریس کلب کے نمائندے کو طلب کرلیا۔