پاکستان کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کرادیا گیا لیکن یہ خبریں کس سٹائل میں اور کیسے پڑھتا ہے؟ دیکھ کر آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

پاکستان کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کرادیا گیا لیکن یہ خبریں کس ...
پاکستان کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کرادیا گیا لیکن یہ خبریں کس سٹائل میں اور کیسے پڑھتا ہے؟ دیکھ کر آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں ہر شخص ہی محرومی کا شکار ہے لیکن خواجہ سرا ایک ایسی کمیونٹی ہے جو محرومی کے انتہائی درجے پر ہے۔ روزگار نہ ہونے کے باعث یہ ٹھکرائی ہوئی مخلوق یا تو رقص کرکے روزی کماتی ہے یا پھر شہروں میں بھیک مانگتی ہے لیکن اب پاکستان کے نجی ٹی وی نے ایک خواجہ سرا نیوز کاسٹر متعارف کراکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

پاکستان کا پہلا خواجہ سرا نیوز کاسٹر، ٹی وی چینل نے نئی تاریخ رقم کردی، کس چینل پر خبریں پڑھے گا؟ جان کر آپ ابھی سے چینل لگالیں گے
معاویہ ملک نامی خواجہ سرا کو کوہ نور چینل نے بطور نیوز کاسٹر متعارف کرایا ہے۔ چینل 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ری لانچ کیا گیا ہے جس میں معاویہ ملک کو پرائم ٹائم میں خبریں پڑھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ لوگوں نے خواجہ سراﺅں کو تالی مارتے یا’ ہائے ہائے‘ کرتے ہی دیکھ رکھا ہے اور امید کر رہے ہوں گے کہ اس کا خبریں پڑھنے کا انداز بھی ایسا ہی ہوگا لیکن معاویہ ملک نے یہ چھاپ بھی تبدیل کردی ہے ، وہ نہ صرف انتہائی شاندار انداز میں خبریں پڑھتا ہے بلکہ سکرین پر کوئی غیر پیشہ ورانہ حرکت بھی نہیں کرتا اور اس کا تلفظ بھی بہترین ہے۔

’’ ہیڈ لائنز بہ زبانِ معاویہ ملک ‘‘