سادگی یا غفلت :عمرہ کیلئے جانیوالی فیملی بورڈنگ کارڈ کے بغیر ہی جہاز میں سوار

سادگی یا غفلت :عمرہ کیلئے جانیوالی فیملی بورڈنگ کارڈ کے بغیر ہی جہاز میں سوار
سادگی یا غفلت :عمرہ کیلئے جانیوالی فیملی بورڈنگ کارڈ کے بغیر ہی جہاز میں سوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی ایئر لائن کی پرواز سے جدہ جانیوالی فیملی بغیر بورڈنگ کارڈہی جہاز میں سوار ہونے کیلئے پہنچ گئی۔ایئر لائن انتظامیہ نے پانچوں مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین سادہ لوح ہونے کے باعث بغیر بورڈنگ کارڈ وصول کیے پاسپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کاﺅنٹر سے گزر گئے جبکہ ان پانچوں مسافروں کو کسی بھی کاﺅنٹر پر چیک نہ کیا گیا۔ ایئر پورٹ منیجر نے غفلت برتنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کردیں جبکہ ڈیوٹی پر موجود ٹرمینل منیجر کوبھی فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔