چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) چینی کمپنی نے گوادر میں بلامعاوضہ 300 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کر دی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی دستاویزات کے مطابق چینی کمپنی نے غیر معمولی طور پر گوادر کے شہریوں کے لئے بجلی کی بلارکا وٹ ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے کوئلہ سے چلنے والا 300میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے جس کے بارے میں بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے زمین الاٹ کرنے اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے عمل کے بعد چینی کمپنی پاور پلانٹ لگانے کا آغاز کر ے گی۔