حکومت نے ایسے منصوبے شروع کئے،15 سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہو گی، شاہد خاقان عباسی

حکومت نے ایسے منصوبے شروع کئے،15 سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہو گی، شاہد ...
حکومت نے ایسے منصوبے شروع کئے،15 سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہو گی، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ 2013 میں ملک کوشدیدلوڈشیڈنگ کاسامناتھا، موجودہ حکومت نے ناصرف10ہزار سے زائدمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی بلکہ بجلی کی پیداوارکیلئے متبادل ذرائع پربھی کام کیا۔
لاہور میں پاکستان کے پہلے سی سی وی کیبل ایلومینیم الائی پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت صرف آج کے مسائل حل نہیں کرتی بلکہ مستقبل کے مسائل بھی حل کرتی ہے ،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت صرف باتیں نہیں کام کرتی ہے، حکومت نے ایسے منصوبے شروع کئے ہیں15سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی،بجلی کے منصوبے مستقبل میں بھی پاکستان کوفائدہ پہنچائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ موجودہ دورمیں بجلی چوری اورلائن لاسز پرقابو پاناچیلنج ہے،موجودہ حکومت نے محدودوسائل کے باوجودمسائل پرقابوپالیاہے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی ترقی میں صنعتوں کے کردار سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، ملکی معاشی ترقی اور بےروزگاری کے خاتمے میں صنعت کااہم کردارہے،صنعتی ترقی کےلئے پالیسی کاتسلسل اوراستحکام ضروری ہے،وزیراعظم کا کہناتھا کہ نوازشریف کاویژن کامیاب رہاہے، جوعوام فیصلہ کریں گے وہ حکومت آئے گی۔