سونم کپور کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی بھول جائیں گی

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ میں کئی مہینوں تک افواہیں گرم رہنے کے بعد بالآخر ہمیں پتا چل گیا ہے کہ اب کون سا ستارہ شادی کرنے جا رہا ہے۔ یوں لگ رہا ہے کہ جیسے بالی ووڈ کی شادی کرنے والی اگلی شخصیت سونم کپور ہوں گی ، ہم سب جانتے ہیں کہ اداکارہ طویل عرصے سے کاروباری شخصیت آنند آہوجا کے ساتھ معاشقہ لڑا رہی ہیں اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں ہی رواں سال گرمیوں میں شادی کرلیں گے۔سونم کپور اور آنند آہوجا کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں لیکن اپنے رشتے کے بارے میں دونوں نے کبھی کھل کر بات نہیں کی لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
سونم کپور کی خبر سب سے پہلے ایک ویب سائٹ پنک ولا نے دی جس نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی پرتعیش شادی ان کی فلم ’ ویرے دی ویڈنگ‘ کی ریلیز کے بعد لندن میں ہوگی۔ اس کے بعد انڈیا ٹوڈے نے بھی اسی قسم کی خبر دی تاہم بعض چینلز اور اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ سونم اور آنند کی شادی جنیوا میں ہوگی یا پھر تقریب بھارت میں ہی ہوسکتی ہے ۔ متضاد دعووں کے باعث کنفیوژن پھیل رہی ہے لیکن مداح اس بات پر مطمئن ہیں کہ چلو شادی تو ہورہی ہے ۔
دی کوئنٹ نامی ویب سائٹ نے سونم کپور کی شادی کی تاریخ بھی بتادی اور دعویٰ کیا کہ ان کی شادی کی تقریب 11 اور 12 مئی کو جنیوا میں ہوگی۔ دوسری جانب سونم کپور نے برائڈز ٹوڈے کو بتایا کہ ان کی جب بھی شادی ہوئی ، وہ اپنے ملک بھارت میں ہی شادی کریں گی کیونکہ بھارت ہی ان کی دنیا میں سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔
شادی کی تاریخ سامنے آنے کے بعد یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سونم کپور کی شادی کے کپڑے معروف ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ تیار کریں گے اور انہوں نے لباس پر کام بھی شروع کردیا ہے۔