”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے

”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک ...
”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا ہے اور دونوں ٹیمیں اس بڑے معرکے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے لیکن پشاور زلمی کو اس سے پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔روی بوپارا کے بجائے محمد عامر کو کپتان کیوں بنایا؟ مکی آرتھر نے ایسی وجہ بتا دی کہ کراچی کا ہر مداح ان سے ’ناراض‘ ہو جائے گا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”حد ہے بھائی“ 
ذرائع کے مطابق انجری کے باعث کراچی کنگز کیخلاف دوسرے پلے آف میچ میں شریک نہ ہونے والے بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال فائنل میچ کیلئے بھی کراچی نہیں پہنچ پائیں گے کیونکہ وہ بنکاک میں علاج کرانے میں مصروف ہیں۔ بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق تمیم اقبال نے واضح کیا ہے کہ فائنل میچ میں شمولیت سے متعلق وہ کوئی بھی فیصلہ بنکاک میں فزیشن سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے۔
بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے کے مطابق تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ ”نداہاس ٹرافی کے دوران میں تکلیف میں مبتلا ہوا جس کے باعث وہ فائنل میچ میں فیلڈنگ نہ کر سکا جبکہ پی ایس ایل میچ میں بھی فیلڈنگ نہیں کر پایا تھا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سر ویوین رچرڈز کراچی میں ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، ساتھ ہی پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتیوں کو ”شدید مرچیں“ لگ جائیں گی، پاکستانیوں کے دل جیت لئے 
تمیم اقبال نے 25 مارچ کو ملک واپس آنا ہے جہاں وہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کیساتھ میٹنگ کریں گے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے گھٹنے میں ہونے والی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی ہے اور قومی ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے انہیں آرام کی ضرورت ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -