”آپ کو جو جرمانہ ہو اتھا وہ میں نے اپنی جیب سے جمع کروا دیا ہے“چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں انکشاف کردیا ،کس کا جرمانہ خود ادا کردیا؟جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

”آپ کو جو جرمانہ ہو اتھا وہ میں نے اپنی جیب سے جمع کروا دیا ہے“چیف جسٹس نے ...
”آپ کو جو جرمانہ ہو اتھا وہ میں نے اپنی جیب سے جمع کروا دیا ہے“چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں انکشاف کردیا ،کس کا جرمانہ خود ادا کردیا؟جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خشک دودھ کی فروخت کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن کو واپس بلاتے ہوئے کہا کہ آپ کوجو10ہزارجرمانہ ہواتھاوہ میں نے جمع کرادیاہے۔

،چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتی عملے کو 10 ہزار روپے کی رسید اعتزاز احسن کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہ پیسے صدقے کے طورپرجمع کرائے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کے انکار پرمیرے بیٹے نجم نے جرمانہ جمع کرایا،بیٹے نے کہا کہ تایا جی کے پیسے میں جمع کراﺅں گا جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے بلند ہو گئے۔