نیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی

نیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی
نیب نے پرویز مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف کیخلاف آمدن سے زائداثاثوں کی انکوائری شروع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کرنل(ر)انعام الرحیم نے نیب میں سابق صدر پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویزمشرف نے اپنے دور حکومت میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے،سابق صدرنے اندرون وبیرون ملک اثاثے بنائے۔
درخواست گزار کا کہناتھا کہ ایف بی آرکے مطابق مشرف نے انکم ٹیکس بھی ادانہیں کیا،درخواستگزارنے کہا کہ نیب کو پرویزمشرف کیخلاف تحقیقات کااختیاراسلام آبادہائیکورٹ نے دیاتھا۔نیب نے شکایت کنندہ سے پرویزمشرف کیخلاف شواہدمانگ لئے۔