پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی ؟سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایسی ٹیم کا نام لے دیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی ؟سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایسی ٹیم کا ...
پی ایس ایل فائنل کونسی ٹیم جیتے گی ؟سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایسی ٹیم کا نام لے دیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بیلنس کے حساب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پشاور زلمی سے زیادہ بہتر ہے اس لیے ان کا جیتنے کا امکان زیادہ ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کو کئی سالوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،تقریباً 9سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے شہر قائد میں انٹر نیشنل میچ نہیں ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائنل کے انعقاد سے شہر میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا ۔پی ایس ایل فائنل کی ٹیموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط ٹیم ہے کیو نکہ ان کے پاس بیٹنگ اور باولنگ کافی مضبوط ہے ۔بیٹنگ میں رانکی ،ڈومنی ،مصباح اور شاداب سمیت کئی اچھے کھلاڑی ہیں جبکہ باولنگ میں بھی سیمی بہت اچھی باولنگ کر رہے ہیںاور شاداب بھی اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے پشاور زلمی زیادہ بہتر لگ رہی ہے ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -