”واہ لیڈرشپ واہ ، کوئی بھی نہیں سراہتا کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ بٹھا لیں اور پھر۔ ۔ ۔“ماروی میمن کھل کر میدان میں آگئیں

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن بھی کھل کر میدان میں آگئیں اور کہاکہ غلطی اور گناہ کسی اور کا، اور سزا کسی اور کو، واہ لیڈرشپ واہ ۔
Ghalti aur gunna kissiii aur Kaa aur sazaaa kissiiii aur ko. Wah leadership wah.
— Marvi Memon (@marvi_memon) March 24, 2018
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں ماروی میمن نے لکھاکہ ” ہمیشہ جب ایک جرم ہوتاہے تو وہاں معاون اور جرم کیلئے بھڑکانے والے بھی ہوتے ہیں، ان کا حساب پہلے ہوناچاہیے ، ان کو پہلے ایکسپوز کرنے کی ضرورت ہے ۔
Always in a crime there r abettors n those who provoke a crime. Their hisaab wil come first. They need exposing first.
— Marvi Memon (@marvi_memon) March 24, 2018
ایک اور ٹوئیٹ میں ماروی میمن نے لکھاکہ ’اور اس موضوع پر آخری ٹوئیٹ ، سیاست انسان عزت کیلئے کرتاہے ، کوئی بھی شخص اس بات کی داد نہیں دے گا کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ بٹھائیں اور پھر بے عزتی شروع کردیں‘۔
And finally the last tweet for now on ths pathetic subject - politics insaaan izzat Kai liyai karta hai. Nobody appreciates being taken for a ride n then the ensuing baizteee.
— Marvi Memon (@marvi_memon) March 24, 2018
مزید ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے داتا دربار کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ” جو بھی اس نگری پر آیا اللہ سائیں اس سے اپنے انداز میں حساب لیتا ہے “۔
All the oceans which have flown here at the Nagri Allah Sain has a way of taking their hisaab. pic.twitter.com/1eO1OspvQn
— Marvi Memon (@marvi_memon) March 24, 2018
یادرہے کہ گزشتہ دنوں ڈالر کی قدرمیں اچانک ہوشربااضافہ کے بعد موجودہ مشیر خزانہ نے قراردیا تھاکہ انہوں نے جان بوجھ کر ڈالر کو اپنی قیمت تک پہنچایا، ماضی میں ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے روک کر زیادتی کی گئی جس پر اسحاق ڈار نے چیلنج کیاتھاکہ ان لوگوں کو معیشت کا اندازہ ہی نہیں ، بیٹھے بٹھائے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ، اگر ان کے پاس کوئی منتر ہے تو ڈالر کو اب بھی روک کر دکھائیں۔