فیض آباددھرنا؛ خادم رضوی کے 14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

فیض آباددھرنا؛ خادم رضوی کے 14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری
فیض آباددھرنا؛ خادم رضوی کے 14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے گزشتہ برس فیض آباد انٹر چینج پر دیئے گئے دھرنے کے دوران قائم  14 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے خادم حسین رضوی و دیگر کےخلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت اس سے قبل بھی خادم حسین رضوی اور ان کے ساتھیوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔