خریدے ہوئے ووٹوں سے چیئر مین سینیٹ بنانا بے عزتی کا مقام ہے :وزیر اعظم

خریدے ہوئے ووٹوں سے چیئر مین سینیٹ بنانا بے عزتی کا مقام ہے :وزیر اعظم
خریدے ہوئے ووٹوں سے چیئر مین سینیٹ بنانا بے عزتی کا مقام ہے :وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ خریدے گئے اور ان ہی ووٹوں سے چیئرمین سینیٹ لا یا گیا ،ایسے دنیا میں پاکستان کی عزت ہو سکتی ہے ؟،یہ بے عزتی کا مقام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں کہ چیئر مین سینیٹ متفقہ طور پر لا یا جائے تاکہ اس بے عزتی سے ملک کو بچا یا جا سکے ،موجودہ چیئر مین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں ہے ۔
ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گرو نا نک کے نام سے منسوب یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں کام کرنا چاہتی ہے اور بابا گرو نانک یونیورسٹی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ملک کی خدمت کی سیاست ہے ،جیب بھرنے کی سیاست نہیں ،ہم پر گزشتہ پانچ سالوں میں بہت الزامات لگائے گئے جوثابت نہیں ہوئے لیکن ہمارے کام سب کو نظر آرہے ہیں ،جو الزام لگاتے ہیں وہ اپنے گریبان میں دیکھیں اور اپنے کام دکھائیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو آج حالات مزید بہتر ہوتے ،عوام خود فیصلہ کرتے کہ کس کو رکھنا ہے اور کس کو گھر بھیجنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر عوام کے درمیان کھڑے ہیں تو صرف اپنی کارکردگی کی وجہ سے کھڑے ہیں ۔