چیف جسٹس آف پاکستان کی گلاب دیوی ہسپتال میں آمد سے قبل انتظامیہ نے مریضوں کے ساتھ ایسا سلوک کردیا کہ آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور میں واقع گلاب دیوی ہسپتال پہنچ گئے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی آمد سے قبل انتظامیہ متحرک ہو گئی ہسپتال کی صفائی شروع کر دی جبکہ ہسپتال سے رش کم کرنے کے لیے مریضوں کو بھی ڈسچارج کردیا گیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ گلاب دیوی کی انتظامیہ نے جسٹس ثاقب نثار کی آمد سے قبل رش کم کرنے اور سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے 40سے 50مریضوں کو ڈسچارج کردیاجس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے چیف جسٹس آف پاکستان لاہور اور کراچی کے ہسپتالوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور بد نظمی کی صورت میں انتظامیہ سے بھی باز پرس کرر رہے ہیں جبکہ کراچی میں واقع جنا ح ہسپتال کے دورے کے دوران انتظامات سے مطمئن ہو کر چیف جسٹس نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو انعام بھی دیا تھا ۔