بھٹو کی پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے،عارف علوی
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے لوگوں کو پی آئی ٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا جائے گا۔
پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی بنائی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی ہائی جیک کرلی گئی ہے ، سند ھ کے اندر پیپلز پارٹی رشوت ستانی کرتی ہے ایسا اب کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہر کوئی یہ بات بخوبی جانتا ہے۔یہاں المیہ بن چکا ہے کہ غلطی کسی اور کی ہوتی ہے اور سزا کسی اور کو دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے وہ لوگ جو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔