کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے گراؤنڈ تیار لیکن موسم کیسا رہے گا؟ بڑی خبرآگئی
کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے منگل تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے باعث عوام کرکٹ بخار میں مبتلا ہیں، کرکٹ دیوانوں نے کل میچ سٹیٹڈیم میں دیکھنے کے لیے ٹکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں اور شائقین کو کل کے دن کا شدت سے انتظار ہے لیکن ایسے میں محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے تھوڑی سی پریشانی کی خبر بھی سنائی ہے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے منگل تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سے پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق ہوا میں نمی کم ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوگی۔شاہد عباس نے بتایا کہ منگل تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کے بعد بدھ سے سمندری ہوائیں چلیں گے جس سے موسم بہتر ہوجائے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد شہری گرمی سے لاپرواہ ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے شدید بے چین ہیں۔