رمیز راجہ نے کامران اکمل پر ”بجلیاں“ گرا دیں، ایسی بات کہہ دی کہ فائنل میں کارکردگی دکھانا ہی مشکل ہو جائے گا

رمیز راجہ نے کامران اکمل پر ”بجلیاں“ گرا دیں، ایسی بات کہہ دی کہ فائنل میں ...
رمیز راجہ نے کامران اکمل پر ”بجلیاں“ گرا دیں، ایسی بات کہہ دی کہ فائنل میں کارکردگی دکھانا ہی مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل پر بجلیاں گرا دی ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ ان کیلئے فائنل میں کارکردگی دکھانا ہی مشکل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران جب رمیز راجہ سے کامران اکمل کی قومی ٹیم میں شمولیت سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بھی دبے دبے الفاظ میں مکی آرتھر کی حمایت کی اور کہا کہ ان کے خیال میں کامران اکمل کی ابھی قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ بورڈ، کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے ڈائریکشن کیا لی ہے۔ اگر تو ڈائریکشن یہ ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں جانا ہے اور ان ہی کیساتھ تجربات کرتے ہیں تو پھر بدقسمتی سے کامران اکمل کی جگہ نہیں بنتی۔ میرے خیال میں ایک بہت ہی ریگولر، اچھے ٹی 20 لیگز کے سپرسٹار بنیں گے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ کامران اکمل سے بڑی شاٹس لگانا سیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شعیب اختر پھل خریدتے ہوئے انتقال کر گئے اور۔۔۔“ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ’خبر‘ دیکھ کر پاکستانیوں کے دل رک گئے، مگر پھر شعیب اختر نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا 
اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ابھی ان کی قومی ٹیم میں جگہ بنے گی کیونکہ پچھلی دفعہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اسی طرح کی کارکردگی پر انہیں ویسٹ انڈیز لے جایا گیا تھا جہاں کوئی اچھی کارکردگی نہیں ہوئی تھی جبکہ فیلڈنگ میں بھی کھل کر سامنے آ گئے تھے کیونکہ جب یہ کیپنگ نہیں کرتے تو فیلڈر کے حوالے سے ان کا تجربہ نہیں ہے اور پھر 36 یا 37سال ہونے کی وجہ سے فٹنس کے مسائل بھی آ جاتے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -