فائنل میچ سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا، مصباح الحق انجری کا شکار ہو گئے، کپتانی کون کرے گا؟ بڑی خبر آ گئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ سے پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے اور مصباح الحق انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق انجری کے باعث پشاور زلمی کیخلاف فائنل میچ کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ ٹیم کی کپتانی کے فرائض جنوبی افریقی آل راﺅنڈر جے پی ڈومنی انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شعیب اختر پھل خریدتے ہوئے انتقال کر گئے اور۔۔۔“ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ’خبر‘ دیکھ کر پاکستانیوں کے دل رک گئے، مگر پھر شعیب اختر نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔