پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، مصطفی کمال

پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، مصطفی کمال
پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے فائنل کا کراچی میں منعقد ہونا خوش آئند ہے،فائنل کرانے کاسارا کریڈٹ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی محنت کو جاتاہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے سر براہ نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے۔کراچی کے لوگ قانون نافذکرنیوالے اداروں کی قربانیوں کی بدولت آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔ 2 سال پہلے تصوربھی نہیں ہوسکتاتھاکراچی میں کوئی کلب میچ ہوسکے۔ پی ایس ایل کراچی میں کرانے کا کریڈٹ قانون نافذکرنے والے اداروں کی محنت کو جاتاہے۔ پی ایس ایل کے انعقاد پرشہر صاف ہوسکتاہے تو پورا سال بھی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے پی ایس ایل کے بعد بھی لائٹس،صفائی کی توقع کرتے ہیں،حکومت پی ایس ایل فائنل کے بعدسونہ جائے۔
مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کوبنے ہوئے آج2 سال ایک دن ہوگیا ہے،آج تک پی ایس پی میں شامل ہونے والوں کا سلسلہ نہیں رکا۔انہوں نے پی ایس پی میں شامل ہونے والے تمام افراد کو مبارکباد دی اور کہا کہ لوگوں کو جوڑنے والی جماعت پی ایس پی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ آج اپنی پرانی رفاقتیں چھوڑ کرپی ایس پی میں شامل ہورہے ہیںاور آج کراچی کے لوگوں میں وہ نفرتیں نہیں جو 2سال پہلے ہوا کرتی تھیں۔ آج پی ایس پی کاپیغام پورے پاکستان میں مقبول ہوگیاہے وہ مہاجروں کے راستے میں مزیدکانٹے نہیں بچھاناچاہتے۔انہوں نے کہا کہ کہ وہ پاکستان میں ترقی کا جال بچھانا چاہتے ہیں۔