”کامران اکمل کو 10 سال پہلے کہا تھا کہ۔۔۔“ شعیب اختر نے کیا مشورہ دیا تھا جو انہوں نے نہیں مانا لیکن آج وہ افسوس کرتے ہیں کہ کاش شعیب کی بات مان لیتا؟جان کر آپ بھی کہیں گے ”آپ بھی عمر اکمل ہی ثابت ہوئے“

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل خوب فارم میں ہیں جنہوں نے چند بڑی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ شعیب اختر نے 10 سال قبل انہیں ایک ایسا مشورہ دیا تھا جس پر وہ عمل کرتے تو آج تک قومی ٹیم میں شامل ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے
شعیب اختر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کامران اکمل نے کم بیک کیا ہے، انہیں بہت اچھا لگا ہے۔ 10 سال پہلے ہی انہیں سمجھایا تھا کہ وہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں لیکن اس وقت انہوں نے میرا مشورہ نہیں مانا اور آج وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں۔ جب وہ میرے گھر آئے تب بھی انہوں نے تسلیم کیا اور کہا کہ کاش میں 10 سال پہلے آپ کی بات مان لیتا لیکن کبھی بھی دیر نہیں ہوتی اور انہیں فارم میں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔